29°C Sunny

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا موسیٰ خیل زلزلہ متاثرین سے اظہارِ یکجہتی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے کے متاثرین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کی جلد بحالی کے لیے دعا کی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کنگری کے علاقے میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں جلد معمولاتِ زندگی بحال ہو جائیں گے۔