28°C Sunny

چیف سیکرٹری بلوچستان کی اسکول انرولمنٹ مہم 2026 پر اجلاس، 2 لاکھ 61 ہزار داخلوں کا ہدف مقرر

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اسکول انرولمنٹ مہم 2026 کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں تعلیمی داخلوں کو بڑھانے اور اسکول سے باہر بچوں کو واپس لانے کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی سطح پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 61 ہزار 12 نئے داخلوں کا ہدف مقرر کیا گیا، جبکہ ڈراپ آؤٹ کی شرح کم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اور حکومت کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کر کے شرح خواندگی میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ اسکول سے باہر بچوں کی نشاندہی کیلئے مؤثر مہم چلائی جائے اور داخلہ عمل کو آسان بنایا جائے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دیہی اور دور دراز علاقوں میں خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بچہ تعلیم کے حق سے محروم نہ رہے۔ حکام کے مطابق مہم کے دوران آگاہی پروگرامز، کمیونٹی شمولیت اور مقامی سطح پر مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

Just In
27-10-2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کا دفاعی اتحاد اہم پیش رفت — امریکی صدر ٹرمپ نے مکہ معاہدے کا خیرمقدم کردیا صدر مملکت نے فنانس بل 2026 پر دستخط کر دیے – 18.8 کھرب روپے کا وفاقی بجٹ مالی سال 2026-27 کے لیے نافذ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا بلوچستان بھر میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کا حکم ایف سی بلوچستان کی افغان مہاجرین کو مخصوص علاقوں سے انخلا اور افغانستان واپسی کے لیے سات روز کی مہلت ۲۔ افغان مہاج پاکستان کی امن سفارت کاری اور ممکنہ کھرب ڈالر کا عالمی معاشی فائدہ گوادر، 14 اپریل (ویب ڈیسک): ضلعی انتظامیہ گوادر نے ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ایک منفرد کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوامی مسائل براہِ راست سنے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے شہری سہولیات، صحت، تعلیم اور بنیادی انفراسٹرکچر سے متعلق شکایات اور مسائل پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر متعدد مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے اور بعض معاملات پر ریلیف اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام شہری و سماجی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ پٹرول کی نئی قیمت 390.66 اور ڈیزل کی 399.34 روپے فی لیٹر مقرر، نئے نرخ 2 اکتوبر سے نافذ پاکستان، کینیڈا میں تجارت، سرمایہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق – اوٹاوا کا 47 ملین ڈالر سے زائد امدادی پیکج کا اعلان پاکستانی صنعتوں پر بڑھتا دباؤ، ماہرین نے ٹیرف پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا شمال مشرقی بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا