28°C Sunny

بلوچستان میں بی ٹیوٹا کی جدید اصلاحات کا اعلان، ہنر مندی پر زور

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے وسیع اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے تکنیکی تعلیم اور ہنر مندی کو ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات بی ٹیوٹا کے دسویں بورڈ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں ادارے کی کارکردگی، مالی نظم و ضبط اور اصلاحاتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈوائزر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر نوجوان کو سرکاری نوکری فراہم کرنا ممکن نہیں، اس لیے نوجوانوں کو خود انحصاری کی طرف لے جانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ اور جدید مہارتوں کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد نوجوانوں کو مارکیٹ سے ہم آہنگ اور بین الاقوامی معیار کی مہارتیں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملکی اور عالمی سطح پر روزگار حاصل کر سکیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ بی ٹیوٹا کے تمام پروگراموں کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے اور ٹیکنالوجی پر مبنی تربیتی نظام متعارف کرایا جائے تاکہ نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافہ ہو۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے ٹریننگ اداروں کو ازسرنو منظم کیا جائے گا اور ماہرین کی مشاورت سے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جائے گی تاکہ صوبے میں ہنر مندی کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی منڈی کی ضروریات کے مطابق مہارتیں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی سمت میں حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔

Just In
12-09-2026
پاکستان کا 2034 فیفا ورلڈ کپ سے منسلک منصوبہ – 4 لاکھ ہنر مند کارکنوں کی بیرون ملک تربیت اور تعیناتی کا ہدف اولمپیئنز کا دورہ، پاک چین دوستی اور کھیل تعاون کی تعریف بلوچستان پولیس کے شہداء کو خراج تحسین، جدید اصلاحات سے کارکردگی بہتر قرار پاکستانی وزیراعظم کا ایران اور ترکیہ کا دورہ، مرحوم ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین میں شرکت ایل سی سی آئی اور گوادر جمخانہ معاہدہ، گوادر عالمی تجارت کا مرکز بلوچستان پولیس میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی نئی بھرتیوں کا اعلان، آٹھ اضلاع سے درخواستیں طلب حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ دیں – آئندہ احکامات تک پیٹرول 299.50 اور ڈیزل 311.47 روپے فی لیٹر پر دستیاب رہے گا بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کا 66 فیصد جاری، 44 فیصد خرچ ہو چکا ہے بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں چالیس روپے اضافہ ہوگیا اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2026-27 کیلئے 10 پرائمری ڈیلرز مقرر کر دیے – یو بی ایل نے بہترین کارکردگی کا اعزاز برقرار رکھا