30°C Storm

اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

۱۰ اپریل ۲۰۲۶

اسلام آباد: ملک میں آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں میں مجوزہ کمی سے متعلق سمری وزیراعظم شہباز شریف کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی۔

حتمی فیصلہ اور باضابطہ اعلان ممکنہ طور پر آج رات متوقع ہے۔

ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے اور عوام کو آج اچھی خبر مل سکتی ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام عوام پر مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے اور معاشی دباؤ میں ریلیف دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور شرح مبادلہ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود حکومت فوری ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

منظوری کی صورت میں یہ کمی پیٹرول اور ڈیزل سمیت اہم پیٹرولیم مصنوعات پر لاگو ہوگی، جس سے ٹرانسپورٹ اور مجموعی مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔