30°C Sunny

ہزرجنزی فائرنگ واقعے کی بلوچستان قیادت کی جانب سے شدید مذمت، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

ہزرجنزی فائرنگ واقعے پر بلوچستان کی سیاسی و انتظامی قیادت نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے واقعے کو “بزدلانہ کارروائی” قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، جبکہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکومتی اقدامات میں تعاون کریں۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے واقعے کو انسانیت دشمن کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت عمل ہے۔ انہوں نے عوام سے اتحاد اور امن قائم رکھنے کے لیے تعاون کی اپیل کی۔

Just In
12-09-2026
گوادر بندرگاہ کی اہمیت میں اضافہ، عالمی شپنگ بحران سے نئی صورتحال پاکستان اور ہانگ کانگ کا تجارت و اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق، کیتھے پیسفک کی پروازیں بحال کرنے پر بھی غور پاک بحریہ کو مستقل جنگی تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت جاری بلوچستان میں تعلیمی مہم پر سیاسی ردعمل، شاہد رند نے سناء بلوچ کے بیان کو مسترد کر دیا پاکستان میں سب سے بڑے عالمی تائیکوانڈو ایونٹ کی میزبانی – لاہور میں 38 ممالک کے کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں مدمقابل وزیراعظم آفس میں اے آئی نظام کا آغاز – احکامات کی بروقت تکمیل، فیصلہ سازی اور حکومتی کارکردگی مانیٹر کرنے کیلئے نیا پلیٹ فارم متعارف پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر ایکسچینج اسٹیبلائزیشن سہولت مانگ لی – وزیر خزانہ کا ٹریژری حکام سے مذاکرات جاری ہونے کی تصدیق سندھ کابینہ کا اہم فیصلہ – رینجرز کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع، گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی منظوری پی کے ایل آئی کی قومی SWAP لیور ٹرانسپلانٹ پروگرام کی تجویز – خون کی عدم مطابقت کے باوجود مریضوں کو نئی زندگی دینے کا منصوبہ بلوچستان اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی بڑی کارروائی، چھ ارب روپے ریکوری مکمل