29°C Storm

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج، پارلیمنٹ ہاؤس میں سخت سیکیورٹی انتظامات

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج 30 مارچ کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل میڈیا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ صرف مجاز افراد تک محدود ہوگا جبکہ غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ پارلیمانی سیشن کے لیے جاری کردہ درست ایکریڈیٹیشن کارڈز کا استعمال کریں۔

سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس کے لیے تمام سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ کارروائی کو پرامن اور منظم انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔