30°C Sunny

بلوچستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پورے صوبے میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، دھرنوں، جلوسوں اور ریلیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور یہ پابندی 30 روز تک برقرار رہے گی۔

حکومتی حکم نامے کے مطابق عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، خاص طور پر مفلر، ماسک یا کسی بھی ایسے ذریعے کے استعمال پر جو شناخت میں رکاوٹ بنے۔ اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، بغیر نمبر پلیٹ یا غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے استعمال، اور گاڑیوں پر کالے شیشوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی روک تھام ہے۔

اس پیش رفت کے بعد محکمہ داخلہ کے اسپیشل اسسٹنٹ بابر خان یوسفزئی نے بیان میں کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور تمام ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گرد یا ملک دشمن عناصر کسی بھی قسم کی کارروائی کی کوشش کریں گے تو ان کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو مکمل الرٹ رکھا گیا ہے اور حساس اضلاع میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے سیکیورٹی واقعات کے تناظر میں کیا گیا ہے، جن میں بارکھان میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ایک میجر سمیت پانچ اہلکاروں کی شہادت اور چاغی میں ایک کان کنی منصوبے پر حملے میں نو افراد کی ہلاکت شامل ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ممکنہ بدامنی یا دہشت گردی کے خطرات کو روکنا ہے۔

Just In
12-09-2026
صومالیہ کے قریب اغوا پاکستانی عملے کی رہائی کی کوششیں جاری حج 2027 کی رجسٹریشن میں زبردست پیش رفت – تین روز میں 80 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی درخواستیں، مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا اعلان کویت کی پاکستان کو ایندھن فراہمی کی یقین دہانی، توانائی تعاون مزید مضبوط آئی ایم ایف کا پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط پر معاہدہ، خطے کی جنگ سے معیشت کو خطرات بلوچستان سے اپ ملک ٹرین سروس بحال کر دی گئی بلوچستان اسمبلی اسپیکر نے اراکینِ اسمبلی کے عوامی مسائل پر رپورٹس طلب کرلیں بینک آف خیبر اور محکمہ لائیو اسٹاک میں معاہدہ، بے روزگار ویٹرنری گریجویٹس کو بلاسود موٹرسائیکلیں ملیں گی بلوچستان اسمبلی کا پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خراج تحسین، متفقہ قرارداد منظور نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے نئی پرواز شیڈول جاری، ہفتے میں دو دن فلائٹ آپریشن کا اعلان پاکستان میں نیشنل فرانزک ایجنسی کا باقاعدہ آغاز، جرائم کی جدید تفتیش میں اہم سنگ میل