29°C Sunny

اسلام آباد میں ون ڈش پالیسی کی سختی سے عملدرآمد کا حکم

ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں شادی ہالز اور مارکیز میں ون ڈش پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے دفتر سے جاری ہدایات کے مطابق ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور پولیس کو گرفتاریوں کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

احکامات کے تحت اگر کسی شادی ہال یا مارکی میں دوسری مرتبہ خلاف ورزی پائی گئی تو نہ صرف مالکان کو گرفتار کیا جائے گا بلکہ متعلقہ مقام کو سیل بھی کر دیا جائے گا۔

انتظامیہ نے مزید واضح کیا ہے کہ سیل شدہ عمارتوں میں تقریبات منعقد کرنے کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور اضافی قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیز اور شادی ہالز کی نگرانی کریں اور کسی بھی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔

پولیس کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج اور ذمہ دار افراد کی گرفتاری یقینی بنائے۔

یہ اقدام اسلام آباد میں شادی تقریبات کے اخراجات اور قواعد و ضوابط پر کنٹرول کے لیے حکومتی پالیسی کے سخت نفاذ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Just In
30-07-2026
پاکستان اور چین کا اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق – 2035 فریم ورک، تحقیق اور ڈیجیٹل جامعات کے قیام پر توجہ پاکستانی وزیراعظم کا ایران اور ترکیہ کا دورہ، مرحوم ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین میں شرکت گوادر انتظامیہ کا ایران سے واپس آنے والے شہریوں کیلئے مکمل ریلیف اور سہولیات پاکستان، بنگلہ دیش کا سائبر کرائم اور آن لائن فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق – پولیس تربیت اور علاقائی امن پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال پاکستان کا شام میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم، اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے بلوچستان حکومت اور یو این ایف پی اے متحرک – خاندانی منصوبہ بندی خدمات کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا دعویٰ: صوبے میں اساتذہ اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری میں نمایاں کمی پاک چین معاہدے اہم شعبوں میں ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کا 66 فیصد جاری، 44 فیصد خرچ ہو چکا ہے پاکستان میں شمسی توانائی انقلاب، بحران میں بجلی نظام کو بڑا سہارا ملا