29°C Sunny

بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں گندم کی غیرقانونی ترسیل اور ذخیرہ اندوزی پر پابندی

بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں گندم کی غیرقانونی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کی غیر مجاز ترسیل اور ذخیرہ کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور مقررہ حد سے زیادہ ذخیرہ رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ مشکوک گوداموں کی سخت نگرانی کی جائے، گندم کی ترسیل سے متعلق دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے اور غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم کو فوری طور پر ضبط کیا جائے۔

حکام کے مطابق یہ پابندیاں دو ماہ تک نافذ العمل رہیں گی، جن کا مقصد اشیائے خورونوش کی دستیابی کو مستحکم رکھنا اور مصنوعی قلت کو روکنا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں شفافیت اور عوامی مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

Just In
27-10-2026
گوادر ایئرپورٹ کا نیویگیشن سسٹم عارضی طور پر معطل – ڈی وی او آر خرابی کے باعث 16 جون تک سروس بند، فلائٹ آپریشن متبادل نظام سے جاری رہے گا پاکستان کی امن سفارت کاری اور ممکنہ کھرب ڈالر کا عالمی معاشی فائدہ بلوچستان میں گرین اصلاحات تیز، الیکٹرک بسیں اور سولر منصوبے منظور وزیراعلیٰ بلوچستان کا گوادر دورہ، نیشنل یوتھ سمٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت محرم 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کی تیاریاں، آج فیصلہ متوقع 6.1 شدت کا زلزلہ، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں شدید جھٹکے گوادر پولیس کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، تین ملزمان گرفتار – عمان غیر قانونی منتقلی کیلئے تیار 13 افراد بازیاب گوادر میں عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران مزاحمت نہ کرنے پر 14 پولیس اہلکار برطرف این آئی سی وی ڈی کے تعاون سے کوئٹہ میں پہلا بڑا امراضِ قلب اسپتال قائم، بی آئی سی وی ڈی 15 مئی تک فعال ہونے کا امکان گوادر انتظامیہ ۱۳ اکتوبر کو کھلی کچہری منعقد کرے گی، شہری تعلیم، صحت اور شہری سہولتوں سے متعلق مسائل پیش کرسکیں گے