کراچی: صرافہ مارکیٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں آج سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت تقریباً 4,713 سے 4,765 امریکی ڈالر فی اونس کے درمیان رہی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور قیمتوں میں نرمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔