29°C Sunny

فرانس 24 کی جعلی ویڈیو بے نقاب، پاکستان مخالف مہم کا دعویٰ غلط

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی France 24 سے منسوب ویڈیو کو جعلی اور گمراہ کن قرار دے دیا گیا ہے، جس میں پاکستان مخالف مہم کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو میں یہ تاثر دیا گیا کہ ایران کے نام پر جعلی اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، تاہم ایسا کوئی پروگرام یا خبر فرانس 24 پر نشر نہیں ہوئی۔

تحقیقات میں سامنے آیا کہ ویڈیو دراصل فرانس 24 کے پروگرام “اسکوپ” کے 27 مارچ کے اصل کلپ سے لی گئی تھی، جس میں اسرائیل جنگ اور میڈیا پابندیوں پر بات کی گئی تھی، نہ کہ پاکستان سے متعلق کوئی رپورٹ شامل تھی۔

مزید تجزیے میں معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو کا آڈیو بھی اصل نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیا گیا، جسے ایک ٹول نے ڈیپ فیک قرار دیتے ہوئے انتہائی کم صداقت اسکور دیا۔

فیکٹ چیک کے مطابق ویڈیو کو ایڈیٹنگ کے ذریعے تیار کیا گیا اور اس میں غیر متعلقہ مناظر کے ساتھ جعلی آڈیو شامل کر کے گمراہ کن بیانیہ پیش کیا گیا، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

Just In
13-09-2026
پاکستان کا 1 ارب ڈالر ہائیڈرو پاور منصوبہ پر نظرثانی جاری بلاول بھٹو زرداری آج سولر ہوم سسٹمز منصوبے کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں گے بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ، اغوا برائے تاوان کے واقعات پر تشویش پاکستان کو امریکا ایران تنازع جلد ختم ہونے کی امید، کشیدگی برقرار قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج، پارلیمنٹ ہاؤس میں سخت سیکیورٹی انتظامات بلوچستان میں تین ہزار ایک سو دو کسانوں کو ایندھن سبسڈی جاری، امدادی پروگرام تیز آبنائے ہرمز میں رکاوٹ کے بعد پاکستان کا امریکی خام تیل پر انحصار بڑھنے لگا — سینرجیکو نے درآمدات میں نمایاں اضافہ کر دیا پاکستان کا تنازعات کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر زور – جنگوں سے متاثرہ بچوں کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ میں مؤثر اقدامات کا مطالبہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا دعویٰ: صوبے میں اساتذہ اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری میں نمایاں کمی اسلام آباد کا خلیجی خطے میں کشیدگی روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا اعلان