30°C Storm

پی آئی اے کی پرواز 21 گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید مشکلات

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی دمام سے کراچی آنے والی پرواز تقریباً 21 گھنٹے تاخیر کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق پرواز پی کے 242 کو ہفتہ رات 11 بج کر 40 منٹ پر کراچی پہنچنا تھا، تاہم خراب موسم کے باعث پہلے اسے موڑ دیا گیا اور بعد ازاں آپریشنل مسائل کے باعث مزید تاخیر ہوئی۔

تقریباً 170 مسافروں کو دمام ایئرپورٹ پر طویل انتظار کرنا پڑا، جبکہ رات 3 بجے کے قریب انہیں پرواز منسوخ ہونے کی اطلاع دی گئی۔

مسافروں نے شکایت کی کہ مسلسل تاخیر اور منسوخی کے باعث انہیں مناسب سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، جو ہوابازی کے قواعد کے خلاف ہے۔

طویل انتظار کے بعد پرواز بالآخر کراچی پہنچی، تاہم مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔