گوادر: گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل میاں معین الرحمٰن خان نے کہا ہے کہ گوادر کا فلیگ شپ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (CBD) منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے جی ڈی اے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کیلئے صوبائی حکومت نے 2 ہزار 585 ایکڑ زمین حاصل کر لی ہے۔
ان کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے کے بعد گوادر میں اقتصادی، تجارتی، سیاحتی اور رئیل اسٹیٹ سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
منصوبے میں کارپوریٹ دفاتر، ہوٹل، اپارٹمنٹس، شاپنگ سینٹرز اور کانفرنس ہالز شامل ہوں گے، جبکہ میوزیم، تھیٹر، لائبریری، ایکسپو سینٹر، گوادر ٹاور، مرینا پارک اور سیاحتی ریزورٹس بھی اس کا حصہ ہوں گے۔
جی ڈی اے کے مطابق گوادر کی اسٹریٹجک اہمیت اور محفوظ بندرگاہ عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا رہی ہے، جس سے شہر کی ترقی میں مزید تیزی متوقع ہے۔