30°C Sunny

مشرق وسطیٰ کشیدگی، حکومت کی گوادر میں ٹرانس شپمنٹ بڑھانے کی حکمت عملی

اسلام آباد/گوادر: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے تناظر میں حکومت نے گوادر بندرگاہ پر ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں کو بڑھانے کی حکمت عملی پر کام تیز کر دیا ہے، جس کا مقصد عالمی تجارتی بہاؤ کو پاکستان کی جانب منتقل کرنا ہے۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایک خصوصی جہاز 35 جنرل ٹرانس شپمنٹ کارگو کے ساتھ گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا، جو اس حوالے سے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں خطرات کے باعث کئی جہاز اپنے راستے تبدیل کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے کہا کہ گوادر ایک محفوظ اور اسٹریٹجک بندرگاہ کے طور پر ابھرتا جا رہا ہے، جہاں عالمی شپنگ کمپنیوں کو متبادل اور محفوظ راستہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق گوادر بندرگاہ 16 ہزار کنٹینرز تک کارگو سنبھالنے اور 90 ہزار مربع میٹر رقبے پر جنرل کارگو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ حالیہ پالیسی تبدیلیوں کے تحت ٹرانس شپمنٹ کو مزید سہولت دی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مالی مراعات، بڑھتی صلاحیت اور نسبتاً مستحکم ماحول کے باعث گوادر تیزی سے علاقائی تجارتی مرکز بننے کی جانب بڑھ رہا ہے، جو پاکستان کیلئے قیمتی زرمبادلہ اور معاشی مواقع پیدا کر سکتا ہے۔

Just In
12-09-2026
کچ اسپرنگ فیسٹیول ثقافتی بحالی اور نوجوانوں کی ترقی کا سنگ میل قرار گوادر انتظامیہ کا ایران سے واپس آنے والے شہریوں کیلئے مکمل ریلیف اور سہولیات گوادر یوتھ سمٹ 2026 کا آغاز، نوجوانوں کیلئے قیادت اور جدت پر توجہ ہزرجنزی فائرنگ واقعے کی بلوچستان قیادت کی جانب سے شدید مذمت، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان چین پاکستان پانچ نکاتی امن منصوبہ سامنے، مشرق وسطیٰ بحران میں بڑی پیش رفت پاکستان کرکٹ میں جدید ٹیکنالوجی کا آغاز – بیٹرز کی تربیت کے لیے پہلی بار اے آئی بولنگ مشین متعارف گوادر انتظامیہ کا این جی اوز کی سرگرمیوں کا جامع جائزہ — شفافیت، مقامی روزگار اور عوامی مفاد کو ترجیح دینے کی ہدایت بلوچستان میں کرایہ داروں کی رجسٹریشن لازمی قرار، سیکیورٹی اقدامات سخت پاک فوج کا افغان سرحد پر جوابی وار، آپریشن جاری موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھا کر B3 کر دی – مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ معاشی اشاریوں میں بہتری کا اعتراف