31°C Storm

کویت کی پاکستان کے کردار کی تعریف، امریکہ ایران کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں سفارتی حمایت

کویت سٹی، 15 اپریل: کویت کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے اس کردار کو سراہا ہے جو اس نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور امن کوششوں میں ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الصباح اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں سامنے آئی۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ خطے کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر بھی اتفاق کیا اور مستقبل میں قریبی رابطے میں رہنے پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دیگر عالمی شراکت دار بھی خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہ رہے ہیں۔

Just In
06-06-2026