32°C Sunny

بلوچستان میں پہلی ایئر ایمبولینس سروس دور دراز علاقوں کیلئے جلد شروع ہوگی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ “پیپلز ایئر ایمبولینس” سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے مریضوں کو ہنگامی طبی سہولتیں فوری فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق یہ سروس سنگین زخمیوں، ٹریفک حادثات اور انتہائی تشویشناک طبی حالت کے مریضوں کو فوری طور پر کوئٹہ اور دیگر بڑے شہروں کے اسپتالوں تک منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی، جہاں طویل فاصلے اور خراب سڑکیں علاج میں تاخیر کا سبب بنتی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایئر ایمبولینس مکمل طور پر تیار ہے اور جلد عوام کیلئے باقاعدہ شروع کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے قیمتی جانیں بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں دشوار گزار علاقوں کے مکین بروقت علاج سے محروم رہتے تھے، تاہم یہ سروس اس خلا کو پُر کرنے میں مدد دے گی۔

ایئر ایمبولینس میں جدید طبی آلات، لائف سپورٹ سسٹم اور ہنگامی طبی سہولیات نصب کی گئی ہیں جبکہ دورانِ سفر مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ میڈیکل ٹیکنیشنز بھی موجود ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے بلوچستان میں ایمرجنسی رسپانس نظام مزید مؤثر ہوگا اور دور دراز علاقوں کے مریضوں کو بروقت علاج تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس منصوبے کو صرف ٹرانسپورٹ نہیں بلکہ ایک انسانی فلاحی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلد اس سروس کا افتتاح کریں گے۔

Just In
29-07-2026
جرمن کنسلٹنٹ پی پی ایل کے بلوچستان میں بڑے معدنی منصوبے میں شامل – بارائٹ، لیڈ اور زنک منصوبہ عملی مرحلے میں داخل 22 ایرانی عملہ پاکستان کے ذریعے وطن واپس، ایم وی توسکا معاملہ میں پیش رفت عائشہ ظفر کی ریکارڈ سنچری، پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹی20 میں تاریخی اسکور پاکستان اور چین کا اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق – 2035 فریم ورک، تحقیق اور ڈیجیٹل جامعات کے قیام پر توجہ کولہو میں ایف سی بلوچستان کا شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان، بنگلہ دیش کا سائبر کرائم اور آن لائن فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق – پولیس تربیت اور علاقائی امن پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے بڑے اے آئی ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 کا افتتاح کر دیا – 8.5 میگاواٹ صلاحیت کی جدید سہولت فعال اوگرا نے 38 ارب روپے کی پی ڈی سی ادائیگیاں آئل کمپنیوں کو جاری کر دیں بلوچستان میں 48 گھنٹے کی بارش کے بعد موسم خشک، حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہرمز سے سی پیک تک پاکستان کی توانائی حکمت عملی پر نئی بحث