32°C Storm

صدر آصف علی زرداری کی عراق کے نئے صدر کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے عراق کے نومنتخب صدر نزار عمیدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عراق نئی قیادت میں استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

انہوں نے پاکستان اور عراق کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔