31°C Partly Cloudy

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن کمی مارکیٹوں میں

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کمی کے ساتھ 4,445 ڈالر فی اونس پر آگیا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے جہاں فی تولہ قیمت 1,000 روپے کم ہو کر 467,262 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 858 روپے کمی سے 400,601 روپے پر آگیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 69.70 ڈالر رہی جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی 30 روپے کم ہو کر 7,454 روپے اور 10 گرام 26 روپے کمی سے 6,390 روپے ہوگئی۔

حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، اس سے قبل قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال مارکیٹ کے رجحان پر اثر انداز ہو رہی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔