29°C Storm

ایل پی جی مہنگی، قیمت میں بڑا اضافہ، گھریلو سلنڈر مہنگا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے اپریل 2026 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔ نئے نرخ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 304 روپے 12 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

حکام کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو استعمال کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 923 روپے 71 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3,588 روپے 59 پیسے ہو گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر میں ہوگا، جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں قدرتی گیس کی سہولت محدود ہے۔

یاد رہے کہ مارچ میں ایل پی جی کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی تھی، تاہم حالیہ اضافے نے صارفین کیلئے مشکلات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔