30°C Cloudy

پاکستان کی ایران–امریکا ثالثی میں تیزی، آرمی چیف کے تہران دورے کے ساتھ اہم پیش رفت کے امکانات

اسلام آباد: پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال میں سفارتی ثالثی کی کوششیں مزید تیز کر دی ہیں، جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے تہران دورے کے بعد مذاکرات میں اہم پیش رفت کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان پسِ پردہ رابطے اسلام آباد کے ذریعے جاری ہیں، جن میں پاکستان کلیدی سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ تہران نے اپنے جوہری حقوق پر سخت مؤقف برقرار رکھا ہے تاہم یورینیم افزودگی کی سطح پر لچک ظاہر کرنے کے اشارے دیے گئے ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں، جس سے سفارتی عمل میں نئی رفتار پیدا ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان خطے کے اہم شراکت داروں کو بھی اعتماد میں لے رہا ہے تاکہ جنگ بندی کو برقرار رکھتے ہوئے ایک پائیدار سفارتی حل کی طرف پیش رفت کی جا سکے۔