29°C Storm

رومانیہ کا اسلام آباد مذاکرات میں کردار پر پاکستان کی تعریف

اسلام آباد، 14 اپریل : رومانیہ نے حالیہ اسلام آباد مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے، جس کا اظہار رومانیہ کی وزیر خارجہ اوانا-سیلویہ ٹوئیو نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تعلقات میں بڑھتی ہوئی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

گفتگو کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں فریقین نے تنازعات کے پرامن حل کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان رومانیہ سمیت تمام بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعمیری روابط کے ذریعے امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے