28°C Sunny

پاکستان میں شمسی توانائی انقلاب، بحران میں بجلی نظام کو بڑا سہارا ملا

ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیزی سے پھیلنے والی گھریلو شمسی توانائی نے 2025 میں مشرقِ وسطیٰ کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے خطرات کے دوران ملک کو بڑے توانائی بحران سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق جب خطے میں جنگی صورتحال کے باعث تیل اور ایندھن کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا تو دنیا کے کئی ممالک شدید دباؤ کا شکار ہوئے، تاہم پاکستان میں نہ بڑے پیمانے پر ایندھن کی قلت پیدا ہوئی اور نہ ہی 2022 جیسی طویل لوڈشیڈنگ دیکھنے میں آئی۔

ماہرین کے مطابق اس صورتحال کی بڑی وجہ لاکھوں شہریوں کی جانب سے نصب کیے گئے سولر پینلز تھے، جنہوں نے قومی گرڈ پر دباؤ کم کیا۔ اندازوں کے مطابق پاکستان نے 2021 سے اب تک چین سے 50 گیگاواٹ سے زائد سولر ماڈیول درآمد کیے جبکہ 30 گیگاواٹ سے زائد نظام پہلے ہی نصب ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر یونٹ شمسی بجلی نے درآمدی ایندھن کی ضرورت کم کی، جس سے توانائی بحران کے خطرات میں نمایاں کمی آئی۔ تاہم ماہرین نے خبردار کیا کہ یہ کامیابی حکومتی منصوبہ بندی کے بجائے عوامی ضرورت کے تحت سامنے آئی، اس لیے مستقبل میں پالیسی خامیاں مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔

توانائی ماہرین کے مطابق پاکستان میں سولر انقلاب غیر منصوبہ بند انداز میں بڑھا، جبکہ حکومتی اعداد و شمار اور پالیسی سازی اس رفتار کے مطابق نہیں چل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت گرڈ اپ گریڈ، توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام اور مؤثر پالیسی اصلاحات نہ کی گئیں تو آئندہ مرحلے میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ میں اس امر پر زور دیا گیا کہ پاکستان کو اب شمسی توانائی کو مستقل قومی حکمت عملی کا حصہ بنانا ہوگا تاکہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو، توانائی سستی ہو اور مستقبل کے عالمی بحرانوں سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔

Just In
28-10-2026
بلوچستان کی جامعات میں لاپتہ وائس چانسلر اور دیگر کی بازیابی کے لیے یومِ سیاہ پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ سربراہی میں پہلا رابطہ کار اجلاس آج اسلام آباد میں شروع بلوچستان کابینہ کی سرکاری اسکولوں میں دوہری شفٹ شروع کرنے کی منظوری، موجودہ عمارتوں میں مزید طلبہ کو تعلیم دینے کا فیصلہ گوادر میں رائز بلوچستان پروگرام کے تحت ۱۵۰ مستحق افراد کو کاروبار کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس مالی امداد فراہم سرفراز بگٹی کا حنا اورک میں آپریشن کا حکم – دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، مشترکہ چیک پوسٹیں اور متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان پی آئی اے کی پرواز 21 گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید مشکلات پاکستانی وزیراعظم کا ایران اور ترکیہ کا دورہ، مرحوم ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین میں شرکت بلوچستان میں مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر زور گورنر مندوخیل جماعت اسلامی کا 29 اگست سے گورنر ہاؤس بلوچستان کے باہر دھرنے کا اعلان ترکیہ اور پاکستان کا دفاعی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق