30°C Sunny

بگٹی کا بلوچستان میں اے آئی پر مبنی گورننس کے فروغ کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبہ ڈیجیٹل گورننس، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جس کے تحت حکومتی نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات عالمی یوم ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن سوسائٹی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے پہلی بار ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2026 متعارف کرائی ہے، جو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق حکومتی رابطہ کاری اور معلومات کے نظام میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کے مطابق اس پالیسی کا مقصد حکومتی امور میں شفافیت کو فروغ دینا اور عوام تک معلومات کی بروقت اور درست ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نظام متعارف کروا رہی ہے تاکہ گورننس کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اے آئی پر مبنی بھرتی نظام بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا مقصد میرٹ کو یقینی بنانا، سفارش اور بدعنوانی کے امکانات کو کم کرنا اور بھرتی کے عمل کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق یہ اقدامات صوبے میں گڈ گورننس، میرٹ کی بالادستی اور ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے نہ صرف سرکاری امور میں بہتری آئے گی بلکہ عوامی خدمات کی فراہمی بھی تیز اور مؤثر ہوگی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے اس عمل کو مرحلہ وار آگے بڑھایا جا رہا ہے اور مختلف محکموں کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کو صوبے میں انتظامی اصلاحات اور جدید حکمرانی کے فروغ کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Just In
27-10-2026
پاکستان کا مالی سال 2026-27 کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا بہتر سہولیات سے وکلاء کے ذریعے نظامِ انصاف مضبوط ہو سکتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان بلوچستان کے ضلع کیچ میں اے این ایف کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3,825 کلوگرام منشیات برآمد عالمی بینک کا داسو پن بجلی منصوبے سے متعلق شکایت کنندگان کو انتقامی کارروائیوں سے تحفظ دینے پر زور وزیراعلیٰ کا وژن رنگ لانے لگا — بی ایس ڈی اے آئی کے تحت بلوچستان میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے، تعلیم و صحت کے شعبوں میں بڑی تبدیلی پاکستان کا مستقبل کئی لوگوں کے اندازوں سے زیادہ روشن قرار عالمی بینک خیبر پاس منصوبے تاخیر تشویش ظاہر کی ہے پاکستانی عملے کی رہائی، تجارت اور دوطرفہ تعاون سمیت اہم امور پر برطانوی حکام سے بات چیت ہوگی وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کا حکم دے دیا – سی پیک اتھارٹی، پلاننگ کمیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ ہوگا آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان کا پولیس چیک پوسٹوں پر غیر قانونی بھتہ خوری ختم کرنے کا حکم، غیر ضروری رکاوٹیں ہٹانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت