28°C Sunny

گوادر عالمی تجارتی مرکز بننے کے قریب، سابق قومی سلامتی مشیر کا اظہار خیال

پاکستان میں سابق قومی سلامتی مشیر جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ گوادر مستقبل میں عالمی تجارت کا اہم گیٹ وے بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اسے ایک قدرتی تجارتی پل بناتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ابھی تک اپنی اسٹریٹجک جغرافیائی اہمیت کا مکمل ادراک نہیں ہوا، حالانکہ یہ خطہ مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا، چین اور یورپ کو جوڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ پاکستان اور خطے کی معیشت میں بنیادی تبدیلی لا سکتی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی عالمی تیل کی بڑی مقدار پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کو مزید بڑھاتی ہے۔

جنجوعہ نے کہا کہ مستقبل میں تجارتی اور توانائی کے نئے راستے پاکستان سے گزریں گے، جس سے ملک کی عالمی حیثیت مزید مضبوط ہوگی۔

اس موقع پر لاہور چیمبر اور گوادر جمخانہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے، جبکہ شرکاء نے گوادر میں سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع کو پاکستان کی معیشت کے لیے اہم قرار دیا۔

Just In
12-09-2026
وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین میں پاکستانی کمپنی کے 45 ملین ڈالر کے ٹیکنالوجی معاہدے آئی جی بلوچستان کا شہریوں اور پولیس کے درمیان تعاون مضبوط بنانے پر زور بلوچستان میں اسٹیٹ ڈیفنس کانفرنس کا انعقاد، ترقی اور امن و امان پر زور پاکستان میں ایرانی ریال کی قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں طلب برقرار جامعہ تربت اعلیٰ تعلیم میں نمایاں مقام حاصل کرنے لگی – گورنر بلوچستان نے طالبات کی اکثریت کو سماجی ترقی کی علامت قرار دیا آئی ایم ایف کا پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط پر معاہدہ، خطے کی جنگ سے معیشت کو خطرات ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2025 نتائج جاری کر دیے، کامیابی شرح 2.67 فیصد گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیا کھیل کا میدان مکمل کرلیا، فٹبال اور والی بال کھلاڑیوں کے لیے سہولیات فراہم 267 افراد سوار فیری بحیرہ روم میں ڈوب گئی، 172 افراد کو زندہ بچالیا گیا پاکستان کے وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف و ورلڈ بینک اجلاس میں شرکت، عالمی مالیاتی رہنماؤں سے ملاقاتیں آج سے شروع