29°C Sunny

بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے وفد کا پشاور کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

پشاور، 15 اپریل (ویب ڈیسک): نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 92 رکنی وفد نے پشاور کا اہم دورہ کیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وفد کو خیبر پختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی اقدامات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفد نے کور کمانڈر پشاور سے بھی ملاقات کی جس میں قومی اور علاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے وفد کو دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔

وفد نے گورنر ہاؤس پشاور اور بالا حصار فورٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا جبکہ شہداء کی یادگار پر حاضری دے کر خراج عقیدت پیش کیا۔

شرکاء نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نہ صرف ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ تعلیم، صحت اور کھیلوں کے فروغ میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی اور ترقی سے متعلق زمینی حقائق ان کی توقعات سے زیادہ مثبت ہیں۔

Just In
29-07-2026
گوادر میں خواتین مارکیٹ کی تکمیل، خواتین کی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا فیصلہ ایرانی وفد کا کراچی دورہ، گوادر اور چاہ بہار تعاون پر بات چیت گوادر پورٹ سی پیک کا اسٹریٹجک گیٹ وے بن کر ابھرنے لگا – تجارتی سرگرمیوں، لاجسٹکس اور علاقائی رابطوں کے نئے دور کا آغاز بلوچستان میں دہشتگردی پر حکومت سے دوہرے معیار کا سوال بلوچستان اسمبلی میں مدرسہ چھاپوں پر اپوزیشن کا احتجاجی واک آؤٹ بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے بلوچستان حکومت اور یو این ایف پی اے متحرک – خاندانی منصوبہ بندی خدمات کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ پاکستان اور کروشیا جغرافیائی اہمیت سے معاشی ترقی کے وسیع مواقع حاصل کر سکتے ہیں – کراچی بندرگاہ اور دوطرفہ روابط بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ بلوچستان میں 48 گھنٹے کی بارش کے بعد موسم خشک، حادثات میں 9 افراد جاں بحق پاکستان کی امن سفارت کاری اور ممکنہ کھرب ڈالر کا عالمی معاشی فائدہ