کوئٹہ: بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے صحت کے شعبے میں ٹیکس چوری کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ مہم بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2015 پر عملدرآمد، شفافیت کے فروغ اور صوبائی آمدن بڑھانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔
اتھارٹی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں متعدد اداروں میں ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے، جن کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
بی آر اے نے خبردار کیا ہے کہ ٹیکس ادا نہ کرنے یا قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانون کے مطابق جرمانے اور دیگر سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کی فلاح کے لیے وسائل میں اضافہ اور ذمہ دارانہ ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہے۔