30°C Sunny

بگٹی کا بیان: بلوچستان بجٹ عوامی ضروریات کے مطابق ہوگا

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026–27 کا صوبائی بجٹ عوامی توقعات، ترقیاتی ضروریات اور صوبے کے مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہی، جہاں آئندہ بجٹ کی تیاری، ترقیاتی ترجیحات، فلاحی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں شرکاء نے عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم امور اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور آئندہ مالی منصوبہ بندی میں ان کو شامل کرنے پر غور کیا گیا۔ حکومتی اتحاد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بجٹ کی تیاری میں عوامی ضروریات کو بنیادی حیثیت دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ایسے منصوبے شامل کیے جائیں جو عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کریں اور صوبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں شفافیت اور بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ آئندہ بجٹ کو عوامی توقعات کے مطابق عملی اور متوازن بنایا جائے تاکہ صوبے کی سماجی و معاشی بہتری ممکن ہو سکے۔

Just In
12-09-2026
وفاقی حکومت کا ایف سی بلوچستان کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ بلوچستان میں تعلیمی انقلاب کا آغاز، پرائمری اسکول جینڈر فری اور “ٹاٹ کلچر” ختم کرنے کا بڑا فیصلہ پاکستان ایل این جی نے 26.97 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی پیشکش مسترد کردی، ستمبر کے لیے نیا ٹینڈر جاری بلوچستان کے لو بی ٹی یو گیس کے تجارتی استعمال کا فیصلہ – وفاق و صوبے میں بڑا معاہدہ، توانائی و صنعت کے نئے دور کی امید بلوچستان میں طوفانی بارشیں، کوئٹہ گوادر سمیت 27 اضلاع شدید متاثر گوادر یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں 31 مارچ 2026 تک معطل امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات دوبارہ پاکستان میں 22 اپریل سے پہلے شروع ہونے کا امکان بلوچستان اسمبلی میں مدرسہ چھاپوں پر اپوزیشن کا احتجاجی واک آؤٹ پاکستان کی امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کی سفارتی کوششیں تیز – کشیدگی کم کرنے کیلئے رابطوں میں اضافہ این ایچ اے کو بلوچستان میں شاہراہ آمدن بڑھانے کیلئے کاروباری تعاون درکار