27°C Sunny

حکومت نے پٹرول 3.40 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6.72 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا

حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 3.40 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.72 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 367.75 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 392.67 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 10 ستمبر سے نافذ ہوں گی۔ وفاقی کابینہ سے منظور شدہ نئے طریقہ کار کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی روزانہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی تازہ قیمتیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گی۔ نئی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں گزشتہ 7 دن کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اوگرا کو روزانہ قیمتوں کا اعلان کرنے کا اختیار ہوگا اور اس کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری ضروری نہیں ہوگی۔ جمعہ کو مقرر کی جانے والی قیمتیں ہفتہ اور اتوار کو برقرار رہیں گی۔ نئے نظام کا مقصد عالمی منڈی میں تبدیلیوں کے اثرات صارفین تک تیزی سے منتقل کرنا اور قیمتوں کے تعین میں شفافیت بہتر بنانا ہے۔ مالی سال 2026-27 کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد صرف پاکستان اسٹیٹ آئل کے ذریعے جبکہ پٹرول کی درآمد کی اجازت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ان کے حصص کے مطابق ہوگی