30°C Storm

بلوچستان میں طوفانی بارشیں، کوئٹہ گوادر سمیت 27 اضلاع شدید متاثر

کوئٹہ اور گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، ژالہ باری اور گرج چمک کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ حکام کے مطابق صوبے کے 41 میں سے 27 اضلاع میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے بجلی کی فراہمی معطل اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

کوئٹہ میں بدھ سے شروع ہونے والی بارش جمعرات بھر جاری رہی، جبکہ چمن، قلعہ عبداللہ، قلات اور نوشکی سمیت شمالی علاقوں میں بھی صورتحال سنگین رہی۔ دوسری جانب گوادر اور پسنی میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور گھروں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔