30°C Storm

پاکستان کی امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کی سفارتی کوششیں تیز – کشیدگی کم کرنے کیلئے رابطوں میں اضافہ

اسلام آباد، پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور آخری لمحات میں کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کیلئے سفارتی کوششیں مزید تیز کر دی ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن قریب آ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سفارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس میں اسلام آباد خطے کے دیگر اہم ممالک کے ساتھ مل کر رابطے جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ صورتحال مزید بگڑنے سے بچائی جا سکے۔ اس دوران تجاویز اور جوابی تجاویز امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستانی ثالثی کے ذریعے منتقل کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سفارتی کوششوں کے باوجود دونوں فریقین کے درمیان اختلافات اب بھی بہت زیادہ ہیں، جس کے باعث فوری طور پر کسی حتمی معاہدے کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔

ادھر چین اور روس بھی اس تازہ رابطہ کاری کے عمل میں شامل ہیں، جبکہ تہران نے کسی بھی ممکنہ معاہدے کیلئے اپنی کچھ شرائط بھی پیش کی ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان کی کوشش ہے کہ مذاکرات کا یہ سلسلہ جاری رہے تاکہ خطے میں کسی بڑے بحران سے بچا جا سکے۔