29°C Sunny

بلوچستان میں کامیاب مذاکرات، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم

بلوچستان میں تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے صوبائی حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں تجارتی اور ٹرانسپورٹ سرگرمیوں کی بحالی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پیش رفت صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور تاجر برادری کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوران سامنے آئی۔ مذاکرات کے بعد حکومت کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

حکومتی ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور کاروباری سرگرمیوں کو سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم حکومت امن و امان اور اقتصادی استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق ہڑتال کے خاتمے سے صوبے میں معمولات زندگی اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔

Just In
12-09-2026
بلوچستان وزراء کا آئندہ بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال امریکا اور ایران میں معاہدہ قریب، ٹرمپ کا دعویٰ ڈھاکہ و اسلام آباد تعلقات میں مثبت پیش رفت، تعاون بڑھانے کا سنہری موقع ہے: بنگلہ دیشی ہائی کمشنر ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل کا ٹراما سینٹر کا دورہ، سہولیات کا جائزہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بندش میں 24 جون تک توسیع کردی عائشہ ظفر کی ریکارڈ سنچری، پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹی20 میں تاریخی اسکور گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ امجد حسین آج حلف اٹھائیں گے بلوچستان کابینہ نے گوادر گیس ٹرمینل منصوبے کی منظوری دے دی – 14 ارب ڈالر منصوبہ ترکمانستان کی سرمایہ کاری سے اہم اضلاع کو گیس فراہم کرے گا پشیکان فشنگ جیٹی میں سمندری مٹی جمع ہونے کا مستقل حل تجویز – جی ڈی اے نے بریک واٹر توسیع اور مستقل ڈریجنگ کیلئے بلوچستان حکومت سے منظوری مانگ لی پاکستان کا تنازعات کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر زور – جنگوں سے متاثرہ بچوں کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ میں مؤثر اقدامات کا مطالبہ