29°C Sunny

پاکستان کا تنازعات کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر زور – جنگوں سے متاثرہ بچوں کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ میں مؤثر اقدامات کا مطالبہ

پاکستان نے جنگوں اور غیر ملکی قبضے کے باعث متاثر ہونے والے بچوں کے تحفظ کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بچوں اور مسلح تنازعات سے متعلق مباحثے کے دوران پاکستان کے نائب مستقل نمائندے سفیر عثمان جدون نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں سمیت مختلف تنازعات میں بچوں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جہاں ایک سال میں بارہ ہزار سے زائد سنگین خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگی حالات میں بچوں کو جسمانی تشدد اور شدید نفسیاتی صدمے کا سامنا ہے جسے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ پاکستانی نمائندے نے زور دیا کہ ایسے تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ نگرانی اور رپورٹنگ کی جائے تاکہ ذمہ دار عناصر کو جوابدہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے مسائل کا حل صرف تب ممکن ہے جب تنازعات کی اصل وجوہات کو ختم کیا جائے اور پائیدار امن کے لیے سفارتی کوششوں کو فروغ دیا جائے۔ سفیر عثمان جدون نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعات کے پرامن حل، بحالی اور متاثرہ بچوں کی نفسیاتی مدد کے لیے مسلسل سرمایہ کاری پر بھی زور دیا۔

Just In
28-10-2026
پاکستان اسٹیٹ آئل کے بورڈ نے پارکو کے ساتھ پانچ سالہ معاہدے کی منظوری دے دی، پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوگا وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اور اٹلی کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی گوادر میں جانوروں کی ویکسین لیبارٹری کے قیام کی بھی تجویز، بلوچستان میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ گوادر بندرگاہ پر ملائیشیا سے بڑا کارگو جہاز لنگر انداز قطر کا غزہ میں جنگ بندی اور علاقائی کشیدگی میں کمی پر زور — امریکا، ایران مذاکرات اور آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے بھی کوششیں جاری ایران کے ساتھ گبد رمدان سرحدی گزرگاہ ایک ہفتے بعد کھول دی گئی، چاول اور غذائی اشیا کی تجارت بحال روس نے پنجاب آلو کی درآمد پر پابندی ختم کر دی – 101 پاکستانی برآمد کنندگان کو دوبارہ روسی مارکیٹ تک رسائی مل گئی اسسٹنٹ کمشنر گوادر کا کشتی سازی مرکز کا دورہ، روایتی ہنر کو روزگار کے مواقع میں تبدیل کرنے پر زور کچ اسپرنگ فیسٹیول ثقافتی بحالی اور نوجوانوں کی ترقی کا سنگ میل قرار کوئٹہ میں انتہا پسندی کے خلاف ریسرچ سینٹر کا افتتاح