30°C Storm

ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل کا ٹراما سینٹر کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

کوئٹہ، 14 اپریل (ویب ڈیسک): ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل نے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے طبی عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔

ڈاکٹر امین مندوخیل نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ ایمرجنسی صورتحال میں بہتر علاج ممکن ہو سکے۔