29°C Storm

فیڈرل حکومت نے 12 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے کسانوں کے لیے سبسڈی اسکیم کا آغاز کر دیا ہے

وفاقی حکومت نے عالمی توانائی بحران کے اثرات کم کرنے کے لیے کسانوں کے لیے خصوصی سبسڈی پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 12 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے کسان اس اسکیم کے اہل ہوں گے۔ حکام کے مطابق اہل کسان پاکستان آسان خدمت ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کر سکیں گے اور انہیں تین آسان سبسڈی پیکجز فراہم کیے جائیں گے۔

سرکاری اعلان کے مطابق درخواست دینے کے لیے کسانوں کو اپنی ذاتی معلومات، متعلقہ دستاویزات اور دیگر تفصیلات ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ حکومت اہل کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کرے گی، جو براہِ راست بینک اکاؤنٹس یا موبائل والٹس (جاز کیش اور ایزی پیسہ) کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔

حکام کے مطابق یہ اقدام چھوٹے کسانوں کو بڑھتی ہوئی لاگت سے ریلیف دینے اور زرعی شعبے کو سہارا دینے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ پہلے سے اعلان کردہ دیگر ریلیف اقدامات کے ساتھ اس اسکیم کو بھی مربوط کیا جا رہا ہے۔