29°C Sunny

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کر کے سخت احتجاج ریکارڈ کرا دیا

پاکستان نے کراچی میں پاکستان رینجرز کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت سفارتی احتجاج (ڈیمارش) ریکارڈ کرایا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق یہ ڈیمارش اتوار کی شب افغان سفارتی اہلکار کے حوالے کیا گیا، جبکہ کابل میں پاکستان کے سفیر عبیدالرحمن نظامانی نے بھی افغان وزارت خارجہ کو اسی نوعیت کا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

دفتر خارجہ کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حملے میں افغان شہری ملوث تھے، جن میں ایک دہشت گرد کو زندہ گرفتار بھی کیا گیا۔ پاکستان نے کہا کہ یہ شواہد اس مؤقف کو تقویت دیتے ہیں کہ افغان سرزمین اور وہاں موجود عناصر پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں تین رینجرز اہلکار شہید اور چار زخمی ہوئے تھے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی تنظیم جماعت الاحرار نے کیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران تین حملہ آور ہلاک اور ایک کو زندہ گرفتار کر لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے خود کو افغان شہری عثمان علی بتایا، جس نے ابتدائی