29°C Sunny

سپریم کورٹ نے چین اور ترکیہ سے عدالتی تعاون بڑھایا

اسلام آباد: پاکستان کی سپریم کورٹ نے چین اور ترکیہ کے ساتھ عدالتی تعاون کو مفاہمتی یادداشتوں، تربیتی پروگراموں، وفود کے تبادلوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ عدالت کے مطابق چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے ساتھ 2025 میں ہونے والا معاہدہ عدالتی تربیت، ڈیجیٹل نظام اور نئے قانونی شعبوں میں تعاون کا اہم ذریعہ بنا، جبکہ مختلف ججز اور عدالتی افسران نے چین میں بین الاقوامی پروگراموں میں شرکت کی۔ مزید برآں، ترکیہ کی آئینی عدالت کے ساتھ اپریل 2026 میں طے پانے والا معاہدہ دوطرفہ عدالتی روابط، ٹیکنالوجی انضمام اور ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے میں اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے، جس کا مقصد جدید اور عالمی معیار کی عدلیہ کا قیام ہے۔