27°C Sunny

بلوچستان میں گیس پائپ لائن دھماکہ، کئی اضلاع میں گیس فراہمی معطل

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے اخترآباد میں گیس پائپ لائن دھماکے کے بعد صوبے کے مختلف اضلاع میں گیس کی فراہمی شدید متاثر ہو گئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا، جس کے باعث متعدد علاقوں میں 47 گھنٹوں سے زائد عرصے کیلئے گیس سپلائی معطل ہو گئی۔

متاثرہ اضلاع میں مستونگ، قلات، پشین، کچلاک اور زیارت شامل ہیں، جبکہ کوئٹہ کے علاقوں ہزارہ ٹاؤن، ہزار گنجی، خروٹ آباد، پشتون باغ، کھیزی اور نوحصار میں بھی گیس بندش کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ متبادل لائن کے ذریعے کوئٹہ اور قریبی علاقوں کو محدود گیس فراہم کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو جزوی ریلیف دیا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرمت مکمل ہوتے ہی گیس فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

Just In
12-09-2026
چین کا بڑا کارنامہ: مدار میں سیٹلائیٹ سے سیٹلائیٹ کو ری فیول کرنے کا کامیاب تجربہ غیر ملکی پشت پناہی سے بلوچستان کی ترقی روکنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، صدر زرداری ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کا متوقع مختصر دورہ – اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا امکان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 22 ستمبر سے 7 ارب ڈالر پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات شروع ہوں گے صنعتی صارفین کو اپنی پسند کے بجلی سپلائرز سے براہِ راست خریداری کی اجازت، بجلی شعبے میں بڑی اصلاحات کا آغاز روپیہ مضبوط، ڈالر 279 پر—کرنسی مارکیٹ میں نیا رجحان سامنے پاکستانی حکام کی غیر ملکی ائیرلائنز کو واپسی کے لیے ایندھن ساتھ لانے کی ہدایت بلوچستان میں ایڈونچر اسپورٹس کے فروغ کیلئے پالیسی فریم ورک تیار پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق – تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری میں شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم گوگل نے پاکستان میں مقامی دفتر قائم کردیا، وزیراعظم شہباز شریف کا افتتاح — تمام پاکستانی طلبہ کے لیے جیمنائی سبسکرپشن ایک سال مفت