29°C Sunny

حج پروازوں کا آغاز آج سے، پاکستان سے 119000 عازمین حجاز روانہ ہوں گے

پاکستان میں سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پروازوں کا آغاز ہفتہ (آج) سے ہو گیا ہے۔ پاکستان سے عازمین حج کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچانے کے لیے مجموعی طور پر چار سو اڑسٹھ پروازیں چلائی جائیں گی اور یہ آپریشن اکیس مئی تک جاری رہے گا۔

حکام کے مطابق حج پروازیں کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سمیت مختلف شہروں سے روانہ ہوں گی۔ پہلے دن چار پروازوں کے ذریعے عازمین کو مدینہ منورہ منتقل کیا جائے گا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال ایک لاکھ انیس ہزار پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے جن میں اکیاون ہزار آٹھ سو چھیالیس خواتین اور سڑسٹھ ہزار دو سو تیس مرد شامل ہیں۔

حج آپریشن کے دوران پہلی پندرہ دن پروازیں زیادہ تر مدینہ منورہ کے لیے ہوں گی جبکہ بعد میں مکہ مکرمہ اور جدہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ مجموعی طور پر ایک سو چھیاسی پروازیں مدینہ اور دو سو بیاسی پروازیں جدہ کے لیے چلائی جائیں گی۔

حکام کے مطابق پی آئی اے، ایئر بلیو، ایئر سیال اور سعودی ایئرلائنز حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پاکستان کے آٹھ شہروں سے حج پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ عازمین کو پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے پاک حج موبائل ایپ استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Just In
29-07-2026
صدر مملکت نے فنانس بل 2026 پر دستخط کر دیے – 18.8 کھرب روپے کا وفاقی بجٹ مالی سال 2026-27 کے لیے نافذ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی، پاکستان کی سفارتی کوششوں سے پیش رفت پاکستان کا تنازعات کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر زور – جنگوں سے متاثرہ بچوں کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ میں مؤثر اقدامات کا مطالبہ بلوچستان میں مساوی ترقی حکومت کی ترجیح، بارشور کو ضلع کا درجہ گوادر یوتھ سمٹ 2026 کا آغاز، نوجوانوں کیلئے قیادت اور جدت پر توجہ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کا عزم، جامعات کی بہتری اور جدید سہولیات کے لیے بڑے فیصلے – وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اصلاحات تیز کرنے کی ہدایت کردی پاکستان میں شمسی توانائی انقلاب، بحران میں بجلی نظام کو بڑا سہارا ملا پاکستان اور کروشیا کا اسلام آباد میں ویزا سہولت مرکز جلد قائم کرنے پر اتفاق – تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر توجہ پاکستان نیوی اور دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی، بحیرۂ عرب میں غیر قانونی شراب کی بڑی کھیپ برآمد لاہور سے راولپنڈی ہائی اسپیڈ ٹرین کا آغاز، سفر دو گھنٹے پندرہ منٹ میں