28°C Sunny

بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کا عزم، جامعات کی بہتری اور جدید سہولیات کے لیے بڑے فیصلے – وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اصلاحات تیز کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ، جامعات کی استعداد کار بڑھانے اور طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یونیورسٹی آف مکران پنجگور کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کو درپیش مسائل اور تدریسی معیار بہتر بنانے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے فوری اقدامات کی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شعبے میں فوری طور پر ایک پی ایچ ڈی چیئرمین اور دو لیکچررز تعینات کیے جائیں گے جبکہ مستقل تدریسی عملے کی بھرتی بھی عمل میں لائی جائے گی تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم میسر آسکے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنسز جیسے اہم شعبوں میں تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات فوری مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جدید تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان ہی بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، اسی لیے صوبے بھر کی جامعات میں تعلیمی ماحول، تدریسی معیار اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Just In
27-10-2026
اسلام آباد کا خلیجی خطے میں کشیدگی روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا اعلان اسلام آباد مذاکرات بے نتیجہ، عالمی سطح پر سفارتکاری جاری رکھنے پر زور ڈھاکہ و اسلام آباد تعلقات میں مثبت پیش رفت، تعاون بڑھانے کا سنہری موقع ہے: بنگلہ دیشی ہائی کمشنر پاکستان نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دینے میں مصروف – چین، ترکیہ اور وسطی ایشیائی ممالک سے سرمایہ کاری متوجہ کرنے کا منصوبہ گوادر میں جانوروں کی ویکسین لیبارٹری کے قیام کی بھی تجویز، بلوچستان میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں گندم کی غیرقانونی ترسیل اور ذخیرہ اندوزی پر پابندی تربت کے رہائشی جلال اسحاق کا بی ایل اے سے وابستگی اور معاونت ترک کرنے کا اعلان، پاکستان سے وفاداری کا عہد گوادر اولڈ ٹاؤن میں عوامی فلاحی منصوبوں میں تیزی – اسکولوں، کھیلوں کے میدانوں اور بنیادی سہولیات کی بہتری جاری پاکستان اور سویڈن کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات کا پہلا دور نومبر ۲۰۲۶ میں متوقع ایس ای سی پی نے علی بابا کی حمایت یافتہ BNPL کمپنی KOKO TECH پاکستان کو لائسنس جاری کر دیا