کوئٹہ: بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور وزیر خزانہ میر شعیب احمد نوشیروانی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں مانیٹرنگ مہم تیز کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکشن ٹیموں نے مختلف ریسٹورنٹس، جن میں او پی ٹی پی اور ماسٹر بریانی شامل ہیں، کا دورہ کیا تاکہ ٹیکس کمپلائنس اور POS سسٹم کی انٹیگریشن کا جائزہ لیا جا سکے۔
حکام نے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے POS سسٹمز کو مکمل طور پر فعال رکھیں، سیلز کا درست ریکارڈ یقینی بنائیں اور ٹیکس ریٹرنز بروقت جمع کرائیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
یہ مہم صوبے بھر میں شفافیت بڑھانے اور ریونیو کلیکشن کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جاری ہے۔