31°C Sunny

بلوچستان اسمبلی کا پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خراج تحسین، متفقہ قرارداد منظور

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کر لی۔

قرارداد صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگوو نے پیش کی، جس میں پاکستان کی بروقت، متوازن اور مؤثر سفارتی کوششوں کو سراہا گیا۔

ایوان نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکمت عملی سے عالمی امن کے لیے راستہ ہموار ہوا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر عالمی قیادت کی توجہ مبذول کروا کر بڑے تنازع کو جنگ میں تبدیل ہونے سے روکا۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی سے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ ملا اور یہ سفارتی کامیابی ملک کے لیے باعث فخر ہے۔

اجلاس میں مختلف وزراء اور اراکین نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں کو تاریخی اور قابلِ تحسین قرار دیا اور مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Just In
29-07-2026
پاکستان نے ایل این جی کی پہلی اسپاٹ ٹینڈر جاری کر دی این ایچ اے کو بلوچستان میں شاہراہ آمدن بڑھانے کیلئے کاروباری تعاون درکار بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام قابل مذمت، بگٹی پاکستان ریلوے 3 ارب روپے سے زائد لاگت سے 16 نئے پاور پلانٹس خریدے گا – مسافر ٹرینوں میں بجلی اور ایئرکنڈیشننگ نظام بہتر بنانے کا منصوبہ پاکستان اور نیپال کا ثقافتی و ورثہ تعاون بڑھانے پر اتفاق بلوچستان میں دہشت گردی مقدمات کی کم سزا یابی کی وجہ ججز کو دھمکیاں قرار – ہوم وزیر نے عدالتی تحفظ کیلئے اقدامات کا اعلان پاکستان اور سعودی عرب کا ڈیجیٹل کوریڈور وسعت دینے پر اتفاق گوادر عید سیونگز بازار کا آغاز، خواتین کی معاشی خودمختاری کو فروغ اقوام متحدہ میں پاکستان کا انتباہ، مصنوعی ذہانت اور ڈرون جنگ بچوں کے لیے سنگین خطرہ قرار – تنازعات کی بنیادی وجوہات ختم کرنے اور عالمی احتساب پر زور پاکستان کی امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کی سفارتی کوششیں تیز – کشیدگی کم کرنے کیلئے رابطوں میں اضافہ