29°C Storm

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 15 ہزار 300 روپے مہنگا

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ قیمت میں 15 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 117 روپے اضافہ ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 153 ڈالر اضافے کے بعد 4,713 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، جہاں فی تولہ قیمت 200 روپے بڑھ کر 7,984 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 171 روپے اضافے کے بعد 6,844 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔