30°C Sunny

بلوچستان میں گرین اصلاحات تیز، الیکٹرک بسیں اور سولر منصوبے منظور

بلوچستان حکومت نے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے بڑے فیصلے کرتے ہوئے کوئٹہ کی پبلک بس سروس کو الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کیے گئے۔

اجلاس میں حکام نے بتایا کہ گرین اور پنک بس سروس کو مرحلہ وار الیکٹرک بسوں میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ شہری آلودگی میں کمی اور عوام کو جدید، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اسی طرح وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، جس سے اخراجات میں کمی اور ماحول دوست پالیسی کو فروغ ملے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کو زیادہ مؤثر اور پائیدار بنا رہی ہے اور نجی شعبے کی مہارت سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ اور متبادل توانائی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب اعلیٰ سطحی اجلاس میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حکام کے مطابق عوامی سہولت کے لیے “پیپلز ٹرین سروس” 14 اگست کو شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے جبکہ اس کے ڈبے بھی تیار ہو چکے ہیں۔

سیکیورٹی اور شہری ترقی کے حوالے سے بتایا گیا کہ بلوچستان کے آٹھ بڑے شہروں کو 30 جون تک “سیف سٹی” بنانے کا منصوبہ ہے تاکہ شہری تحفظ کو بہتر بنایا جا سکے۔

صحت کے شعبے میں بلوچستان نے حفاظتی ٹیکہ جات کے اہداف کا 94 فیصد حاصل کر لیا ہے جبکہ تعلیم کے شعبے میں 2 ہزار 100 کمیونٹی اسکول قائم کیے گئے ہیں جن سے ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد بچے دوبارہ تعلیم سے منسلک ہوئے ہیں۔

مزید برآں 900 یونین کونسلز میں 1 ہزار 255 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ پانچ نئے ڈیمز کی تعمیر سے 42 ہزار ایکڑ سے زائد زمین کو سیراب کیا جائے گا۔ حکام نے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مسلسل نگرانی پر زور دیا تاکہ صوبے میں ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

Just In
26-05-2026
پاکستان اور ترکیہ کا مضبوط اسٹریٹجک تعلقات کا عزم انطالیہ فورم فرانس 24 کی جعلی ویڈیو بے نقاب، پاکستان مخالف مہم کا دعویٰ غلط بلوچستان اسمبلی عمارت مسماری ٹینڈر پر ہائی کورٹ نے عبوری حکم جاری کر دیا پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ، جون تک 4.8 ارب ڈالر واجب الادا حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دوبارہ بڑھا دیں پنجاب پولیس کی جدید تربیت، صوبوں کے درمیان رابطہ مضبوط بنانے کا اقدام گوادر بندرگاہ پر مزید دو کارگو جہاز لنگر انداز، تجارتی سرگرمیاں تیز وزیراعظم کا ہر شہری کو اپنا گھر دینے کا عزم، ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے اہم ہدایات جاری گوادر، 14 اپریل (ویب ڈیسک): ضلعی انتظامیہ گوادر نے ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ایک منفرد کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوامی مسائل براہِ راست سنے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے شہری سہولیات، صحت، تعلیم اور بنیادی انفراسٹرکچر سے متعلق شکایات اور مسائل پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر متعدد مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے اور بعض معاملات پر ریلیف اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام شہری و سماجی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ 47ویں یوم وفات پر بھٹو کو خراج عقیدت، وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان