28°C Sunny

حب، بلوچستان میں 4.5 ارب ڈالر ریفائنری منصوبہ، توانائی شعبے میں بڑی پیش رفت

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں 4.5 ارب ڈالر مالیت کی ڈیپ کنورژن ریفائنری کے قیام کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے جسے پاکستان کے توانائی شعبے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ منصوبہ SPEC ریفائنری پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے پیش کیا گیا ہے اور اس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف اقسام کے خام تیل کو پراسیس کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ پاکستان کی پہلی گرین فیلڈ ڈیپ کنورژن ریفائنری ہوگی جس کا مقصد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر انحصار کم کرنا اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی مقامی پیداوار بڑھانا ہے۔ منصوبے کے دوران اور بعد از آپریشن تقریباً 2 ہزار براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے منصوبے کو ملک کی صنعتی ترقی اور توانائی تحفظ کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف مقامی صنعت مضبوط ہوگی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

منصوبہ حکومت کی گرین فیلڈ ریفائنری پالیسی کے تحت ترقی پا رہا ہے تاہم حکام کے مطابق اس کی تکمیل اور رفتار کا انحصار ریگولیٹری منظوریوں اور مالیاتی عملدرآمد پر ہوگا۔ اس ریفائنری کے ذریعے پاکستان میں پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل سیکٹر میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔

Just In
12-09-2026
اے ڈی بی کی پاکستان کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر تکنیکی معاونت کی تجویز — بلوچستان میں ادارہ جاتی کمزوریوں اور مالی انتظام بہتر بنانے پر خصوصی توجہ پاکستان نے طویل مدتی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نجی سرمایہ کاری کا قومی پالیسی فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا یو اے ای اور امریکا کے درمیان کرنسی سوئپ لائن پر مذاکرات جاری بلوچستان میں انسداد پولیو مہم، لاکھوں بچوں تک ویکسین پہنچانے کا عمل جاری بلوچستان میں نوجوانوں کیلئے صنعت سے منسلک تربیتی پروگراموں پر زور – حکومت، اداروں اور کاروباری شعبے کے درمیان رابطہ بڑھانے کا فیصلہ پاکستان بحریہ کی بروقت کارروائی، بحیرہ عرب میں 18 افراد کو بچا لیا بلوچستان میں میٹرک ٹاپرز کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات دوبارہ پاکستان میں 22 اپریل سے پہلے شروع ہونے کا امکان بلوچستان پولیس میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی نئی بھرتیوں کا اعلان، آٹھ اضلاع سے درخواستیں طلب ڈپٹی کمشنر گوادر کی کھلی کچہری، عوامی مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی