28°C Sunny

یو اے ای اور امریکا کے درمیان کرنسی سوئپ لائن پر مذاکرات جاری

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ ممکنہ کرنسی سوئپ لائن کے قیام پر مذاکرات کر رہا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کی وسعت کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بات یو اے ای کے وزیر تجارت ثانی الزیودی نے ابوظہبی میں ایک کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ کسی مالی امداد یا بیل آؤٹ کے لیے نہیں بلکہ مضبوط معاشی روابط کے باعث ایک اعلیٰ سطحی مالیاتی تعاون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اس طرح کی کرنسی سوئپ پالیسی صرف چند منتخب ممالک کے ساتھ رکھتا ہے، اور اگر یو اے ای اس گروپ میں شامل ہوتا ہے تو یہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم اور سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے معیار کی علامت ہوگا۔

کرنسی سوئپ لائنز مرکزی بینکوں کے درمیان ایسے مالیاتی معاہدے ہوتے ہیں جن کے تحت دونوں ممالک اپنی کرنسیوں کو براہ راست تبادلہ کر سکتے ہیں، جس سے غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ پر انحصار کم ہوتا ہے اور تجارتی لین دین آسان ہو جاتا ہے۔

اس وقت امریکی فیڈرل ریزرو کے پاس صرف پانچ مرکزی بینکوں کے ساتھ مستقل سوئپ لائنز موجود ہیں جن میں کینیڈا، جاپان، یورپی مرکزی بینک، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔

یو اے ای کا یہ اقدام خلیجی ملک کی عالمی مالیاتی نظام میں بڑھتی ہوئی اہمیت اور امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک اقتصادی تعلقات کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

Just In
12-09-2026
بلوچستان میں مواصلاتی شعبے کی ترقی اور شاہراہوں کی تعمیر پر وفاقی وزیر اور گورنر کا تبادلہ خیال ڈھاکہ و اسلام آباد تعلقات میں مثبت پیش رفت، تعاون بڑھانے کا سنہری موقع ہے: بنگلہ دیشی ہائی کمشنر امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدے کے قریب ہونے کا دعویٰ، پاکستانی حکام امریکا اور ایران میں جنگ کے خاتمے پر ابتدائی معاہدہ طے، جمعہ کو دستخط پاکستان کی بندرگاہوں کی جدید کاری اور بلیو اکانومی کو ترجیح پاکستان آٹھ مسلم ممالک کے ساتھ غزہ صورتحال پر اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتا ہے – فوری جنگ بندی اور فلسطینی حقوق کے تحفظ پر زور اساتذہ کو اپنے اضلاع میں تبادلے کی اجازت مل گئی – کوئٹہ اور دیگر اضلاع کے درمیان بین الاضلاعی تبادلے پر پابندی برقرار خبر قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج، پارلیمنٹ ہاؤس میں سخت سیکیورٹی انتظامات وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا بلوچستان بھر میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کا حکم گوادر بندرگاہ کی اہمیت میں اضافہ، عالمی شپنگ بحران سے نئی صورتحال