29°C Sunny

ڈپٹی کمشنر گوادر کی کھلی کچہری، عوامی مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی

گوادر کے ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے پشیکان کا دورہ کرکے کھلی کچہری اور بلوچی دیوان کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے مقامی افراد کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ بلوچی دیوان کے دوران ماہی گیروں اور کاروباری و فیکٹری مالکان کے درمیان گزشتہ چھ ماہ سے جاری تنازع کو باہمی مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرلیا گیا۔ دونوں فریقین نے ڈپٹی کمشنر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کیے اور تنازع ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پشیکان میں اراضی، جیٹی، بنیادی سہولیات اور دیگر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے عوامی شکایات کے ازالے اور مقامی سطح پر مسائل کے فوری حل کی اہمیت پر زور دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماہی گیروں کے مفادات کے تحفظ، مقامی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق عوامی مسائل کے حل کے ساتھ علاقے میں امن، باہمی اعتماد اور ہم آہنگی کو فروغ دینا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

Just In
13-09-2026