30°C Sunny

پاکستان اور ہانگ کانگ کا تجارت و اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق، کیتھے پیسفک کی پروازیں بحال کرنے پر بھی غور

پاکستان اور ہانگ کانگ نے تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خدمات، ہوابازی، مالیات اور کاروباری روابط میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے 11 ستمبر کو ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو سے ملاقات کے دوران پاکستان کے لیے کیتھے پیسفک کی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر فضائی رابطہ کاروباری سرگرمیوں، سیاحت اور تجارتی تبادلوں کو فروغ دے سکتا ہے۔ جام کمال خان نے ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی برادری کی جانب سے ملکی معیشت کے لیے ترسیلات زر اور عوامی روابط میں کردار کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے چین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات اور ہانگ کانگ کے ساتھ تجارتی و اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور عالمی اقتصادی ترقی کے لیے کشیدگی میں کمی کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں جانب نے باہمی اقتصادی مفادات کے مزید شعبوں میں تعاون تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر نے جان لی کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ الگ ملاقات میں ہانگ کانگ کے سیکریٹری تجارت و اقتصادی ترقی کے ساتھ کاروباری وفود کے تبادلے، فضائی رابطوں، مالیات، خدمات اور تجارت میں مزید تعاون پر بھی گفتگو ہوئی

Just In
12-09-2026
ٹھیکیدار اور محکمہ جنگلات افسر 26 کروڑ روپے کرپشن کیس میں گرفتار شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں سعودی وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ – مختلف شعبوں میں جی ٹو جی اور بی ٹو بی مذاکرات پاکستان، قطر کے امیر اور وزیراعظم شہباز شریف میں اتفاق – ایران امریکہ مذاکرات کو ’’منفی عناصر‘‘ سے محفوظ رکھنے پر زور بلوچستان میں گرمی کی شدت کے باعث اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان پاکستان کو روسی تیل کی درآمد کی ممکنہ اجازت ملنے کا امکان شہباز شریف: ترکیہ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے دہشت گردوں کے لیے زمین استعمال ہونے پر مالکان بھی ذمہ دار ہوں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان پاکستان نے امریکی قبضے والے جہازوں سے شہری واپس لائے کراچی میں اکتوبر میں قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگا – ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا سندھ اور بلوچستان کے گورنرز کی ملاقات، اقتصادی ترقی اور تعاون پر تبادلہ خیال