32°C Storm

پاکستان-چین دوستی کے 75 سال مکمل، کراچی میں چینی فلم اسکریننگ کا انعقاد

کراچی میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں چینی فلم اسکریننگ کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں چین کے قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں، قونصل جنرلز، حکومتی شخصیات اور پاک چین دوستی کے حامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئے جبکہ پاک چین دوستی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی گیت بھی نشر کیا گیا۔ مقررین نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات، ثقافتی روابط، تعلیم، ٹیکنالوجی اور معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سی پیک سمیت مختلف منصوبے دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں۔