سلام آباد، پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں ایران اور امریکہ کے درمیان دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور ایران امریکہ جنگ بندی میں حالیہ توسیع کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات کے تسلسل کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔
حکام کے مطابق پاکستان کی قیادت آج ایرانی حکام سے بھی رابطہ کرے گی تاکہ آئندہ مذاکراتی مرحلے کے لیے راہ ہموار کی جا سکے۔
اجلاس میں امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا اور اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم قرار دیا گیا۔