33°C Storm

گوادر ایئرپورٹ کا نیویگیشن سسٹم عارضی طور پر معطل – ڈی وی او آر خرابی کے باعث 16 جون تک سروس بند، فلائٹ آپریشن متبادل نظام سے جاری رہے گا

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے گوادر ایئرپورٹ کے ریڈیو نیویگیشن سسٹم کو تکنیکی خرابی کے باعث عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق ایئرپورٹ کا ڈوپلر ویری ہائی فریکوئنسی اومنی ڈائریکشنل رینج (DVOR) سسٹم 16 جون تک دستیاب نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے پائلٹس اور فضائی عملے کو آگاہ کرنے کے لیے نوٹم (NOTAM) بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں خرابی دور کرنے پر کام کر رہی ہیں، جبکہ اس دوران فلائٹ آپریشنز کے لیے متبادل طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے تاکہ پروازوں کی آمد و رفت محفوظ طریقے سے جاری رہ سکے۔

PAA کے مطابق گوادر ایئرپورٹ پر پروازیں مکمل بند نہیں کی گئیں بلکہ محدود نیویگیشن سپورٹ کے ساتھ متبادل انتظامات کے تحت آپریشن جاری رہے گا۔